29 دسمبر 2011 - 20:30

ملت بحرین نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گذشتہ روز الدراز، المصلی ، الکرامۃ اور الصار سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر زور دیا۔

ابنا: آل خلیفہ کی شاہی فوج نے جارح سعودی فوجیوں کی مدد سے مظاہرین پر حملہ کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کےگولے داغے اور جنگي گولیاں چلائيں۔

شاہی فوج نے سترہ علاقے میں ایک صحافی کو فائرنگ کرکے زحمی کردیاہے ۔ اس صحافی کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق المقشاع اور عکر علاقے میں بھی مظاہرے ہوئے اور عوام نے سیاسی قیدیوں سمیت عالم دین شیخ ادریس العکری کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ انقلابی دھڑوں نے شاہی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ گرفتاریوں اور تشدد آمیز کاروائيوں کے جاری رہنے کی صورت میں مزید احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

یاد رہے بحرینی عوام رواں برس کے آغاز سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے پرامن احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن بحرین کی شاہی حکومت سعودی فوج کی مدد سے مظاہرین کو وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔ .........

/169